• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے پولش فوج کے سربراہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جاروسلامیکا نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی ، تربیتی اور سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں پاک فوج نے زبردست کردار ادا کیا۔ انہوں نے خطے میں قیام امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف بھی کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولینڈ کے مسلح افواج کے سربراہ کی پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا خیرمقدم کیا۔

تازہ ترین