• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کرنا جرم بن گیا،نوبیاہتا جوڑے کو قتل کی دھمکیاں،تحفظ فراہم کیا جائے،جوڑے کی اپیل

رانی پور(نامہ نگار)شادی کرنا جرم بن گیا،نوبیاہتا جوڑے کو قتل کرنے کی دھمکیاں،دربدری کی زندگی بسر کر رہے ہیں تحفظ فراہم کیا جائے،جوڑے کی اپیل، تحصیل کوٹ ڈیجی کے گاؤں بکھر کناسرا سے تعلق رکھنے والے احسان علی جانوری،پیرانی جانوری اور مسماۃ صبحان خاتون زوجہ فرید جانوری نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے شریعت محمدی کے مطابق شادی کی ہے پیرانی جانوری کا کہنا تھا کہ میرا والد لالچی قسم کا انسان ہے جنہوں نے گاؤں کے موالی سے میرے رشتے کے لئے رقم وصول کی ہے کہ میں اپنی لڑکی کا رشتہ تجھے دوں گا اب میرا باپ مجھے فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا موالی کے رشتے سے میری والدہ صبحان خاتون بھی ناراض تھیں رشتے کے انکار کرنے پر میرا باپ اور ان کے حواری ہم ماں بیٹی کو ہر وقت تشدد کا نشانہ بناتے تھے میں نے روز کے تشدد سے تنگ آکر اپنے رشتے دار احسان علی جانوری سے شریعت کے مطابق شادی کی ۔

تازہ ترین