• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی بار بار ضمانت کی درخواستیں، انکاسیاسی نقصان، تجزیہ کار

کراچی(جنگ نیوز)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ نواز شریف بار بار ضمانت اور بیرون ملک علاج کی درخواستیں کر کے اپنا سیاسی نقصان کررہے ہیں، بچی سے زیادتی کے ملزمان پولیس اہلکاروں کا ریمانڈ دینے کے بجائے انہیں بھوکے کتوں کے آگے ڈالا جائے، بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو چوک پر لٹکانا مسئلہ کا حل نہیں، معاشرتی نظام کی خامیاں درست کرنا ہوں گی،اس ملک کا مسئلہ معاشیات نہیں اخلاقیات ہے۔ حسن نثار، بابر ستار، مظہر عباس، محمل سرفراز، سلیم صافی اور ارشاد بھٹی نے ان خیالات کا اظہار جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان کے پہلے سوال نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کیلئے دائر درخواست، کیا اس بار ضمانت کی امید ہے؟ بابر ستار نے کہا کہ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی کوئی زیادہ امید نہیں ہے، سپریم کورٹ نے نیب کے کیسوں میں ضمانت کا بہت محدود قانون بنادیا ہے۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ اگر ہر پاکستانی مجرم کیلئے طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی گنجائش ہے تو نواز شریف کو بھی مل جانی چاہئے۔مظہر عباس نے کہا نواز شریف بار بار ضمانت اور بیرون ملک علاج کی درخواستیں کر کے اپنا سیاسی نقصان کر رہے ہیں۔محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف واپس نہیں آئے تو ان کیلئے بڑا سیاسی دھچکا ہوگا۔

تازہ ترین