• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کی حالت خراب،مسائل حل کرکے رپورٹ پیش کریں،سینیٹ کمیٹی

اسلام آباد(نامہ نگار)سینٹ قائمہ کمیٹی ریلوے نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہےکہ ر یلوے کی حالت خراب ہے بوگیوں کی تعداد بڑھائی جائے اور مسائل کو حل کر کے دو ہفتوں میں رپورٹ فراہم پیش کی جائے۔ گزشتہ روز کمیٹی کا اجلاس اسد جونیجو کی زیر صدارت ہوا،عثمان کاکڑ نے کہاکہ کوئٹہ چمن روٹ ٹرین کی صرف تین مسافر بوگیاں ہیں،کھڑکیوں کے شیشے، بجلی، پانی نہیں ،سیٹیں بھی خستہ حال ہیں،کم سے کم 8 مسافر بوگیاں اور ایک اے سی بوگی لگائیں، سبی سے ہرنائی کے درمیان روٹ بحال کیاجائے ،سیکرٹری ریلوے نے بتایا کہ میں ان کی بات سے اتفاق کرتا ہوں،کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس گاڑی کو آوٹ سورس کردیا ہے۔
تازہ ترین