• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنا ہیلی کاپٹر مار گرانے والے بھارتی فضائیہ کے افسر کیخلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کا فیصلہ

کراچی ( نیوز ڈیسک) بھارتی وزارت دفاع نے غلطی سے اپنے ہی Mi-17 ہیلی کاپٹر کو میزائل سے تباہ کرنے والے انڈین ایئر فورس کے آفیسر کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے 27 فروری کو سری نگر میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ذمہ دار کیخلاف مجرمانہ غفلت برتنے پر محکمانہ تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، یہ کارروائی فوجداری قوانین کے تحت کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ممکنہ آئینی اقدامات اور قوانین پر غور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین