آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 5لڑکیوں کواغواکرلیاگیا۔تھانہ چونترہ کو نذیرنے بتایاکہ سائل اپنے گھر پہنچا تو دیکھا کہ سائل کی بیوی (ت) گھر سے غائب تھی اور زیورات 5تولے اور 5لاکھ روپے بھی غائب تھے،اسے یقین ہے کہ صدام ولد زمرد سکنہ چونترہ اور عشرت دختر زمرد نے باہم صلاح مشورہ ہو کر سائل کی بیوی کو اغواء کر لیا۔ تھانہ نصیرآبادکو محمد پرویزنے بتایا کہ اس کی 17سالہ بہن (ش) بی بی کو صائم،محمدیوسف اورمحمد اکرم نے اغواء کر لیا۔تھانہ سول لائن کو محمد فیاض نے بتایا کہ اس کی18سالہ بیٹی (ر)بی بی کو کسی نے اغواء کرلیا۔تھانہ مورگاہ کو خادم حسین نے بتایا کہ اس کی 17سالہ بیٹی (م) جس کانکاح محمد الطاف سے ہواہے کو محمد سفیان،محمد فاروق،محمد رضوان،محمد رمضان نے ورغلا پھسلاکر اغواء کرلیا۔تھانہ کہوٹہ کو شوکت نے بتایا کہ سائل کی 15سالہ بیٹی (ص) گھر سے سکول گئی جو واپس نہ آئی۔

اسلام آباد سے مزید