• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کو بھی گراں فروشی جاری رہی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مجموعی طور پر 169دوکانوں پر چیکنگ کی اور ایک لاکھ 96ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیدکوارٹر بلاول ابڑو نے جی نائن مرکز میں 23دوکانوں کو چیک کیا زیادہ قیمتیں وصول کرنے اور مارکیٹ کمیٹی کے نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر 23دکانوں کو ایک لاکھ 8ہزار روپے جرمانے کئے گئے۔ میونسپل کارپوریشن کے رمضان بازاروں میں بھی بعض سٹال ہولڈروںکی طرف سے مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے کی شکایات برقرار رہیں ۔
تازہ ترین