• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت علیؓ کے یوم شہادت کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی چو ہد ری محمد علی ر ند ھاوانے کہا ہے کہ اکیس رمضان المبارک کوحضرت علی کا یوم شہادت پر امن طر یقے سے گزا رنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ امن و امان کی فضا ء برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے علماء کرام و انتظا میہ کے د رمیان روا بط و ضوا بط کو بڑ ھایا جا رہا ہے۔ان خیا لات کا اظہارانہوں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ ایس پی پو ٹھوہار کیپٹن دوست محمدنے کہا کہ اسلام اتحاد و محبت اور باہمی روادری کا درس دیتا ہے ۔ بحیثیت مسلمان ہمیں ایک دوسرے کے عقائد ، نظریات اور خیالات کا احترام کرنا چاہیے اور کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے دوسرے افراد کی دل آزا ری ہو ۔انہوں نے کہا کہ انتظا می سطح پربین المذا ہب ہم آہنگی اور رواداری کی فضا کو پر وان چڑ ھا نے اور صبر و برداشت کے درس کو عا م کر کے ملک کو امن کا گہو ارہ بنا نے کے لئے ضروری انتظامات کئے جا رہے ہیں۔تا ہم امن و اما ن کی خو شگو ار فضا کو قائم ر کھنے اور شہر یوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنا نے کے لئے جہا ں ضلعی انتظا میہ کی جا نب سکیو رٹی کے جا مع انتظاما ت کئے جا رہے ہیں و ہیں علماء کر ام و د یگر مکاتیب فکر کو اس سلسلے میں خصو صی کر دار ادا کرنے کی ضرورت ہے تا کہ لو گو ں میں صبر اور بر دا شت کا مادہ پید ا کر کے اتفا ق واتحا د کی فضا کو پروان چڑھایا جا سکے۔
تازہ ترین