• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف ٹرینوں کو لاہور کینٹ اسٹیشن پر آتے جاتے رکنے کی تاحکمِ ثانی اجازت دے دی گئی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر راولپنڈی سے کراچی کے درمیان چلنے والی تیزگام 7-اپ/8-ڈائون، پشاور سے کوئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس 39- اپ /40-ڈاون، پشاور سے کراچی کے درمیان چلنے والی خیبر میل (1-اپ/2-ڈاون) اور لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی بزنس ایکسپریس (33- اپ/ 34-ڈاون) ٹرینوں کو لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر آتے جاتے رکنے کی تاحکمِ ثانی اجازت دے دی ہے۔ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد کیلئے متعلقہ برانچز سمیت متعلقہ ریلوے سٹیشنز کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیاہے۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ہدایت پر لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے اضافی رش کو کنٹرول کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے خاص طور پر لاہور کینٹ ریلوے سٹیشن کی دور و نزدیک کی تمام رہائشی سوسائیٹیز کے ریلوے مسافر مستفید ہونگے۔  
تازہ ترین