• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی علی محمد مہر کے انتقال پر تعزیت

کوئٹہ (خ ن)گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم سردار علی محمد مہر کی بحیثیت وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر ملک و قوم کیلئے گرانقدر خدمات ہیں ۔درایں اثناءوزیراعلیٰ جام کمال خان نے وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک سینئر پارلیمنٹرین تھے جن کا سندھ کی سیاست میں اہم کردار رہا اور بحیثیت وزیراعلیٰ سندھ انہوں نے صوبے اور عوام کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی وفات سے ملک ایک مخلص سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے۔ 
تازہ ترین