• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیف سکولوں میں بغیر ب فارم بچوں کی پیمنٹ کاٹ لی جائیگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے چیف آرگنائزر فرید خان بنگش کی قیادت میں پیف پارٹنرز اتحاد کے نمائندہ وفد نے ایم ڈی پیف عمران یعقوب اور پروگرام ڈائریکٹرز سےملاقات کی،فرید خان بنگش کے مطابق ملاقات میں متعدد معاملات پر اتفاق کیا گیا جس کے تحتاس ماہ کاٹی گئی پیمنٹ پرائمری، مڈل اور ہائی کلاسز کی الگ الگ کیپ کی وجہ سے تھی جسے ختم کر کے مکمل تعداد کی کیپ فائنل اور کاٹی گئی پیمنٹ عیدالاضحی ٰسے پہلے ادا کر دی جائے گی، ایف اے ایس کی عید سے پہلے ہاف پیمنٹ جاری کی جائے گی، آئندہ کیو اے ٹی کلسٹر سسٹم ہوگا، مڈل کلاسز ایس ایل اوز پیٹرن پر اور پرائمری پہلے کی طرح کلاس2 کو مستثنیٰ کرنے پر غور کیا جائے گا، سکول بلڈنگ کو سیکنڈ ٹائم دیگر مقاصد کے لئے استعمال کی تجویز بھی مان لی گئی ، ب فارم لازمی ہوں گے ستمبر میں بغیر ب فارم بچوں کی پیمنٹ کاٹ لی جائے گی ،سیکنڈ رائونڈ ایڈمشن بجٹ میں اضافے سے مشروط ہے، جتنے بچے خارج ہوں گے وہ ایڈجسٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے،وفد میں چوہدری خضر حیات گوندل،محمد اقبال چوہان،چوہدری ارشد محمود ، اجمل اشفاق،چوہدری نور محمد میو، شیخ محمد ارشد، فیاض بلوچ،طارق امیر عباسی، جاوید اقبال مئو، ملک عبدالروف،ملک ماجد شامل تھے۔
تازہ ترین