• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرائض میں غفلت ، میپکو کے 5افسران وملازمین معطل

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو اتھارٹی نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر 4افسران وملازمین کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے،ایس ڈی او کینٹ ڈویژن ملتان غلام یاسین بھٹی کو محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کیاگیاہے، لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ سٹی سب ڈویژن رحیم یار خان کو لائنوں پر کام کرنے کے لئے پی ٹی ڈبلیو حاصل نہ کرنے، لائن سپرنٹنڈنٹ۔Iفرسٹ میاں چنوں ڈویژ ن محمد نذیر اور لائن مین سیکنڈ مختاراحمد کوناقص کارکردگی اور ٹرانسفارمر مرمت نہ کروانے پر معطل کیاگیاہے، چاروں ملازمین کے خلاف واپڈا (ایفی شینسی اینڈ ڈسپلن)رولز 1978ء کے تحت کارروائی کی گئی ہے، دریں اثناجنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر ناصررشید نے سیفٹی رولز پر عملدرآمد نہ کرنے پر132KVکوٹ ادو گرڈاسٹیشن کے ایس ایس او سیکنڈ کو معطل کردیاہے، انہوں نے میپکوکوٹ ادوڈویژن کے دورے کے موقع پرفرسٹ اور سیکنڈسب ڈویژنوں میں کسٹمرسروسز سنٹر، شکایات سنٹرمیں چیکنگ کی اور صارفین کی درج ہونے والی شکایات کا رجسٹر چیک کیا،جنرل منیجر نے ایس ڈی او ز کو ہدایت کی کہ اوورلوڈ ٹرانسفارمرز کا لوڈبیلنس کیا تاکہ ٹرپنگ کے واقعا ت رونمانہ ہوں،انہوں نے کوٹ ادو شہر میں گھریلو اور کمرشل میٹروں کی چیکنگ کی اور 132KVکوٹ ادو گرڈسٹیشن کا دورہ بھی کیا۔
تازہ ترین