• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ٹریننگ کالج کے معیارکو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ محنت کریں: ڈی آئی جی

ملتان( سٹاف رپورٹر) کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ نےٹریننگ کالج ملتان کے سٹاف سے تعارفی میٹنگ کی ، ڈی ایس پی شعبان محمودبھٹی نے بریفنگ دی ،ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ نےسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج ملتان کے تربیت کے معیارکو بہتر بنانے کے لئے تمام اساتذہ کو بھر پور محنت کرنا ہوگی جوبھی پولیس آفیسر اس ادارہ سے تربیت حاصل کرکے جائے تو تمام سروس کے دوران اُس کو بنیادی لاء کے کلیئر ہونے چاہیں، انہوں نے فزیکل ٹرینر اور لاء انسٹرکٹرز کوتلقین کی کہ آپ زیر تربیت جوانوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں،میں خود بھی تعلیم کے شعبہ سے وابستہ رہ چکا ہوں اور ٹریننگ کے معیار کو اَپ گریڈکرنے کے لئے لاء کلاس رومز اور ٹریننگ ایریا کو خودجائزہ لیتا رہوں گا۔
تازہ ترین