• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوڑا کرکٹ سڑکوں پر پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کاحکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کوڑا کرکٹ سڑکوں پر پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کاحکم دیا ہے انہوں نے علی الصبح شہر میں صفائی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور عملہ صفائی کی حاضری چیک کرکے صفائی کا معیار بھی جانچا،ان کے ہمراہ منیجر آپریشن داؤد مکی بھی تھے،ڈپٹی کمشنر نے سبزی و فروٹ منڈی سمیت ملحقہ علاقوں میں شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہر کی صفائی بہتر کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے،رمضان المبارک میں تمام عبادت گاہوں اور مرکزی مقامات پر خصوصی صفائی کرائی جارہی ہے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو کوڑا کرکٹ شاہراہوں پر پھینکنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے،اس موقع پر منیجر آپریشن داؤد مکی نے صفائی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
تازہ ترین