• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن،14 ڈرائیورگاڑیوں سمیت تھانوں میں بند

ملتان(سٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس نے کریک ڈا ؤن کرتےہوئے تیز رفتاری غفلت کا مظاہرہ کرنے پر 14ٹریکٹر ٹرالیاں ،ٹرک، ویگنیں تھانوں میں بند کر کے ان کے ڈرائیوروں کوگرفتار کر لیا۔ان میں محمد نادر،محمدشاہد، محمداقبال،محمد عثمان،فیاض حسین،شاہد، امین ، اشفاق ، خضر ،لیاقت، شوکت علی ، محمد عادل ، محمد عرفان شامل ہیں۔تھا نہ سٹی شجاع آباد نے ڈرائیور محمد سلیم ،سٹی شجاع آباد نے ڈرائیورمحمدآصف ، تھا نہ بی زیڈ نے غلام عباس اور محمد بخش ، کوتوالی پولیس نے محمد اسحاق کو ہائی ایس میں غیر قانونی گیس سلنڈر لگا کر مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔پولیس تھا نہ سیتل ماڑی نے عنصرجاوید کی درخواست پر بوگھس چیک دینے والے محمود علی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس تھا نہ کینٹ نے رقم خوردبرد کرکے واپسی کے تقاضے پر بوگھس چیک دینے کے الزام میں اکیڈمی اکاؤنٹنٹ فاروق کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس تھا نہ سیتل ماڑی نے سرچ آپریشن کے دوران ہوٹل میں اندراج کئے بغیر 5مسافروں کو ٹھہرانے پر منیجرلال بخش سمیت 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا ۔پولیس نے مختلف مقامات پر بھیک مانگنےوالی زبیدہ بی بی اور منظور بی بی کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے ۔الپہ پولیس نے ڈکیتی کی واردات کی جھوٹی اطلاع دینے پرغلام مصطفی ٰ کو حراست میں لے لیا۔گلگشت پولیس نے ٹاؤن پلاننگ ایکٹ کی خلاف ورزی پرحبیب اللہ شاکر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین