• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ: ایم ڈی اے ملازمین کو 10 ماہ کی تنخواہیں ادا کرنیکی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ایم ڈی اے ملازمین کو 10 ماہ کی تنخواہیں ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو 2 ہفتوں کے اندر تمام ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں عمران علی زیدی سمیت دیگر نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ایم ڈی اے کے مختلف شعبوں میں کام کرچکے ہیں جبکہ 10ماہ سے انہیں تنخواہ جاری نہ کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے وہ شدید مالی بحران کا شکار ہیں، اگر تنخواہ نہ ملی تو وہ عید کیسے منائیں گے لہٰذا تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیا جائے، گزشتہ روز فاضل عدالت نے عید سے قبل ادائیگیوں کا حکم جاری کیا ہے، دریں اثناہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پولیس کی جانب سے محبوس خاتون کو بازیاب نہ کروانے کیخلاف درخواست میں محبوس کے بیان ریکارڈ کروانے پر اسے والدہ کے ہمراہ جانے کی اجازت دی ہے، فاضل عدالت میں لیہ کے رہائشی نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کی شادی شمیم مائی سے ہوئی جسے اسکے گھر والے صلح کے بہانے ساتھ لے گئے اور بعدازاں ملنے بھی نہ دیا گیا ،فاضل عدالت سے رجوع کیا تو برآمدگی کا حکم دیا گیا تاہم پولیس نے برآمدگی عمل میں نہ لائی ہے ، گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ کروڑ لال عیسن نے محبوس خاتون شمیم مائی کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جس نے بیان ریکارڈ کروایا کہ اسے کسی نے بھی اغوا نہ کیا وہ اپنی رضامندی سے والدہ کے ساتھ رہ رہی ہے۔
تازہ ترین