آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پل شیدی لعل کی مرمت کا کام ایک ماہ میں مکمل ہو گا:پارلیمانی سیکرٹری

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات پنجاب محمدندیم قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرانے کی ہرممکن وشش کررہی ہے ۔پل شیدی لعل کی قریبی آبادیوں کے رہائشیوں نے سابق حکومتوں کوبھی پل کے خستہ حالی بارے توجہ دلائی۔ یہ یہاں کی عوام کادیرینہ مسئلہ چلاآرہاتھا۔پل کی دیواریں کسی بھی وقت گرسکتی تھیں اورکوئی سانحہ رونماہوسکتاتھا۔مسئلہ کی سنگینی کودیکھتےہوئے فوری مرمت کاکام شروع کیاجارہاہے۔مرمت کاکام ایک ماہ میں مکمل کرلیاجائےگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزپل شیدی لعل کی تعمیرومرمت کے کام کےافتتاح کے موقع پر کیا ۔ممتازبھٹہ،اسلم ندیم بھٹہ،جنرل سیکرٹری لوہامارکیٹ چوہدری ظہور،طاہرشیخ ،شہبازعباس قریشی،سی ای او میونسپل کارپوریشن اقبال فرید،یوسف رونگھا،مجیدقیصرانی،اعجازارشد،وارث انصاری،محمدیونس ،اعجازحسین بھٹہ،حاجی گلزارجھارا،خالدچھٹہ سمیت دیگربھی اس موقع پر موجود تھے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں