• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدکے موقع پرفورٹ منرو جانے والے سیاحوں کیلئے گائیڈلائن جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی )کی طرف سے عیدالفطر کے موقع پرفورٹ منرو جانے والے سیاحوں کیلئے گائیڈلائن جاری کردی گئی ہے،جنوبی پنجاب کے صحت افزاءمقام فورٹ منروپرعید کے موقع پربے انتہارش کی وجہ سے عموماََٹریفک بلاک ہوجاتی ہے جبکہ اب فورٹ منرو کے علاقہ میں غیر ملکی کمپنی کی طرف سے جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے بھی ٹریفک روانی متاثرہوئی ہے،ٹی ڈی سی پی کے مطابق فورٹ منرو میں قیام پذیر اورباہر سے آنے والوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ یاتوصبح 8بجے سے پہلے فورٹ منرو سے نیچے آجائیں یاپھر شام 5بجے کے بعد اپناسفر شروع کریں۔
تازہ ترین