ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کی جانب سے میٹروں کی تبدیلی کے پیچیدہ اور مشکل طریقہ کار نے صارفین کو مسائل کا شکار کر دیا ہے، شارٹ سرکٹ، اوورلوڈ ہونے اور دیگر تکنیکی وجوہات کی بناء پر چلنے اور خراب ہونے والے میٹروں کی جگہ نئے میٹروں کی تنصیب کیلئے میٹر اینڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ آنے کے باوجود صارف سے میٹر کی قیمت وصول کی جاتی ہے اور اگلے بل میں سیکڑوں یونٹس ڈال کر بل نہ بھیجا جاتا ہے کہ خراب ہونے اور جلنے والے میٹر میں استعمال شدہ یونٹس موجود تھے جس کا بل بھجوایا گیا ہے اس کے باوجود میٹر کی تبدیلی ممکن نہیں بنائی جاتی ہے جو صارف کیلئے مزید پریشانی کا باعث اور سبب بن رہی ہے۔