آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے کے 3افسران کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے پر فارغ،دیگر ملازمین کوبقایا جات کی ادائیگی کر دی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے کے3 افسران کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی اور ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گذشتہ ماہ ملازمین کے کنٹریکٹ میں ایک برس کی توسیع کی جبکہ3 افسران کے کنٹریکٹ کی توسیع عارضی طور پر روک دی تھی ، مسلسل غیر حاضری کے باعث ڈائریکٹر جنرل کے پرسنل سٹاف آفیسر محمد حمزہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابرار مولا قریشی اور ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے دریں اثنا پی ایچ اے میں 70 سے زائد ملازمین کی مدت میں ایک برس کی توسیع کے بعد انہیں 19 جنوری کے بعد سے تمام بقایا جات ادا کر دیئے گئے ہیں، بقایا جات کی ادائیگی پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں