• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی ریٹائرمنٹ پر شناختی کارڈ پر درج عمر کو تسلیم کرنے کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نےاساتذہ کی ریٹائرمنٹ پر شناختی کارڈ پر درج عمر کو تسلیم کرنے کی ہدایت کی ہے ، اس بارے تمام اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن کوجاری مراسلے میں کہاگیا ہےکہ مشاہدے میں آیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے موقع پر اساتذہ کے شناختی کارڈ اور اسناد میں درج تاریخ پیدائش میں فرق ہوتا ہے جس کی وجہ سے اساتذہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، شناختی کارڈ نادرا جاری کرتا ہے جو ایک مستند ادارہ ہے اور اس کے پاس مکمل ریکارڈ ہے ، اس لئے ریٹائرڈ منٹ سے3 ماہ قبل ایسے اساتذہ کو آگاہ کیا جائے تاکہ ان کے شناختی کارڈ پر درج تاریخ پیدائش کو من وعن تسلیم کرلیا جائے ۔
تازہ ترین