• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان سنچریاں بنانے کی بجائے زیرو پر کلین بولڈ ہو گئے، حاجی محمد غفران

پشاور(نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا کے پراونشل آرگنائزر و سابق سینیٹر حاجی محمد غفران خان نے کہا ہے کہ کپتان کی طرف سے سنچری بنانے کے لئے ایک سو روز میں تبدیلی لانے نیا پاکستان بنانے پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کرپشن کے خاتمے اور ملک سے غربت و بے روزگاری کے خاتمے کی بھڑکیں ماری گئیں لیکن کپتان سنچری بنانے کی بجائے زیرو ہی پر کلین بولڈ ہو گئے۔ حکمرانوں کی نااہلی سے معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے جبکہ مہنگائی کے بم گرا کر عوام کو زندہ درگور کر دیا گیا ہے۔ عوام دشمن پالیسیوں اور مہنگائی سے حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جا رہی ہے جبکہ عوام مہنگائی سے نجات کے لئے حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں انہوں نے عید کے بعد مہنگائی کے خلاف احتجاج کے لئے تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے کارکنوں کی طرف سے عید کے بعد مہنگائی کے خلاف احتجاج کے لئے صوبے بھر میں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے مہنگائی سے نجات کے لئے عید کے بعد عوام سڑکوں پر ہوں گے۔ حکمرانوں کے خلاف دما دم مست قلندر ہو گا اور حکمرانوں کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔ حاجی محمد غفران نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کی طرف سے عوام کو بے یارو مددگار چھوڑنے کی بجائے عوام کا ساتھ دیا جائے گا اور مہنگائی کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔
تازہ ترین