• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنارس کالونی دوران پور مسائل کی آماجگاہ بن گیا

پشاور (نیوز ڈیسک)پشاور کے نواحی علاقے دوران پور میںبنارس کالونی مسائل کی آماجگاہ بن گیا۔ علاقے میںنکاسی آب ‘ گلی کی عدم تعمیر اور بجلی بحران نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔ علاقہ مکینوںو سماجی کارکنوںعثمان‘ شہاب اور طیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بنارس کالونی میںنکاسی آب کے مسئلے کی وجہ سے آبادی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ گلی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے خواتین‘بزرگوںاور مریضوںکو مشکلات درپیش آتی ہیں۔ علاقے کی آبادی زیادہ ہے جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر پر لوڈ زیادہ ہے اس لئے محکمہ پیسکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ وہ بنارس کالونی کیلئے مزید ایک ٹرانسفارمر کی تنصیب یقینی بنائے ۔ انہوںنے حلقہ ایم پی اے اور وزیر جنگلات اشتیاق اڑمر سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طور پر دوران پور کا دورہ کریںاور علاقے کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائیں۔
تازہ ترین