• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفاف احتساب ہوا تو اکثر وزراءجیلوں میں ہوں گے، عالم زیب

پشاور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ لائرز فورم خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر بابائے وکلاءعالم زیب خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاءملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اور حکمرانوں کے آمرنہ ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے وکلاءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی سے ملک میں معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کی کشتی بھنور میں پھنس چکی ہے عید کے بعد عوام ملک کی کشتی کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے سڑکوں پر ہوں گے جبکہ وکلاء جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے اور ملک کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گے بابائے وکلاءعالم زیب خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ حکمران عوام کو دکھوں کا مداوا کرنے اور معاشی بحران و مہنگائی کے خاتمے کی بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں لگے ہوئے ہیں سیاستدانوں کو گالیاں دے کر ملک میں انتشار پھیلایا جا رہا ہے کرپشن میں ملوث علی بابا چالیس چوروں اور بڑے مگر مچھوں کی سرپرستی کی جا رہی ہے بلین ٹریز، بی آر ٹی اور مالم جبہ سکینڈل میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے اقتدار کے مزے اڑارہے ہیں احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے اگر صاف شفاف احتساب ہوا تو آدھے سے زیادہ وزراءجیلوں میں ہوں گے۔
تازہ ترین