• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی ریاست گجرات کے شہرNavsari کےرہائشی علاقے میں خونخوار تیندوا گھس آیا،حملے میں کئی لوگوں کو زخمی کر دیا۔

بھارتی ریاست گجرات میں ایک تیندوا جنگل سے نکل کر آبادی میں گھس گیا اورسڑکوں پر گشت کرنے کے بعد ایک گھر کے صحن میں قبضہ جمائے رکھااور کئی گھنٹوں تک گھروں کی چھتوں پر گھومتا رہاجس کے باعث رہائشی بیحد خوفزدہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق تیندوے کو پکڑنے کی کوشش میں ایک شخص زخمی ہواتاہم وائلڈ لائف انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں نے آکرکئی گھنٹوں کی محنت کے بعد بلا آخر خطرناک تیندوے کوقابو کرلیا جس پر علاقہ مکین نے سکون کا سانس لیا۔

تازہ ترین