• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی واٹر بورڈ کی کارروائی، غیر قانونی ہائیڈرنٹ پکڑلیا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واٹر بورڈ نے رہائشی عمارت کے کمپائونڈ میں بنایا گیا ہائیڈرنٹ پکڑلیا، ہائیڈرنٹ سے ایک ٹینکر بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

واٹر بورڈ نے گلشن اقبال میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ پر چھاپہ مار کر ایک واٹر ٹینکر بھی قبضے میں لے لیا، غیر قانونی ہائیڈرنٹ ایک رہائشی عمارت کے کمپاونڈ میں بنایاگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق غیر قانونی ہائیڈرنٹ کی لائنیں فلیٹ تک بچھائی گئی تھی، جہاں فلیٹ سے غیرقانونی طور پر پانی فروخت کیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ واٹر بورڈ کے آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

تازہ ترین