• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم

خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز کمیونٹی اور حکومت کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد اسپتالوں میں صحت عامہ کی سرگرمیاں آج سے مکمل طور بحال ہو گئی ہیں، وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے حکومت اور ڈاکٹرز کے مابین مذاکرات کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔

صوبے کے تمام چھوٹے بڑے اسپتالوں میں صحت عامہ کی سرگرمیاں آج سے مکمل طور بحال ہیں ، گزشتہ شب ہڑتالی ڈاکٹروں اور وزیراعلیٰ محمود خان کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے جس کے بعد ڈاکٹروں نے 7 دن سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان اور ڈاکٹرز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے عوام کو پیش آنے والی تکلیفوں اور مشکلات کو سمجھتے ہوئے، مذاکرات کو کامیاب اور عملی جامہ پہنایا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو سہولیات اور تحفظ ان کی والین ترجیحات میں شامل ہے ،ڈاکٹرز نے ہڑتال کو ختم کرکے رحم دلی اور حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹروں کے ہڑتال کہ سبب مریضوں کو خاصی مشکلات درپیش تھی ، وزیراعلیٰ محمود خان نے ڈاکٹروں کے مطالبات حل کرنے کے سلسلے میں کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں جس پر ڈاکٹروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے

تازہ ترین