• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’عید کے بعد ہماری میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی‘‘

امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد ہماری میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی، مشترکہ موقف کے تحت آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔

ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے انتخابات 2018 کو دھاندلی زدہ قرار دیا تھا، تاہم اتفاق رائے کے باوجود آل پارٹیز کانفرنس منعقد نہ ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی نظریاتی شناخت، عقیدہ ختم نبوت کےتحفظ، اور مہنگائی کیخلاف ملین مارچ کیے، ملین مارچ کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کارکنان پرعزم رہیں، جلد اسلام آباد میں قومی سطح کا مارچ ہوگا، دیگر جماعتیں اگر شرکت کرنا چاہیں تو خیرمقدم کریں گے۔

تازہ ترین