• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچی سے زیادتی و قتل،غفلت برتنے پرSHO کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد میں 10 سال کی بچی فرشتہ سے زیادتی اور قتل کے معاملے میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن و دیگر اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آرکے متن میں بتایا گیا ہے کہ لاپتہ بچی کے اہل خانہ نےبچی کو ڈھونڈنے اور ایف آئی آر کے اندراج کیلئے تھانے کے کئی چکر لگائے، تاہم ایس ایچ او نے بچی کو ڈھونڈنے کی بجائے کہا کہ کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہوگی۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار رپورٹ درج کرنے کے بجائے لاپتہ بچی کے گھر والوں سے تھانے کی صفائیاں کرواتے رہے۔

واضح رہےکہ اسلام آباد میں مقیم خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ بچی فرشتہ 2 روز قبل لاپتہ ہوئی تھی جس کی لاش جنگل سے ملی ، اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

زیادتی و قتل کا شکار 10 سالہ فرشتہ اپنے والدین کے ساتھ اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں مقیم تھی، وہ 15 مئی کو لاپتہ ہوئی جس کی پولیس نے گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرنے میں 4 دن لگائے۔

تازہ ترین