• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ملکی معیشت کا بیرونی شعبہ استحکام کی جانب گامزن ہے‘‘

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا بیرونی شعبہ استحکام کی جانب گامزن ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان حسن نجیب کا کہنا ہے کہ رواںمالی سال کے 10 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ اس عرصے میں جاری کھاتوں کا خسارہ 11 ارب 60 کروڑ ڈالر رہا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس اسی عرصے میں جاری کھاتوں کا خسارہ 15 ارب 90 کروڑ ڈالر تھا، درآمدات میں 4 اعشاریہ 9 فیصد جبکہ خدمات کی درآمدات میں 19 فیصد کمی ہوئی۔

ترجمان وزارت خزانہ نے بتایا کہ 10 مہینوں میں ترسیلات زر میں 8 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین