• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہر سال 3ارب 20کروڑ ڈالر کا تیل ادھار ملے گا‘

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہر سال پاکستان کو 3ارب 20کروڑ ڈالرز کا تیل ادھار دے گا۔

پاکستانی کےلئے بڑی خبر سامنے آگئی، مشیر خزانہ نے کہا کہ ادھار تیل آنے سے پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہتر ہوگی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ سعودی عرب یکم جولائی 2019 سے پاکستان کو ادھار تیل دینا شروع کرے گا۔

حفیظ شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کی حمایت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔

پاکستان کو ادھار تیل دینے کے معاہدے کی بنیاد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں رکھی گئی۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ خسارے جس تیزی سے نیچے جارہے ہیں بہت جلد معیشت بہتر ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زر مبادلہ کی پوزیشن بہتر ہوگی،اس سے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوگا۔

تازہ ترین