• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کہتے ہیں کہ مصیبت کبھی اپنا پتا بتا کر نہیں آتی،کہیں بھی اور کبھی بھی ٹپک جاتی ہے۔چین کے صوبے Anhuiکی ایک سڑک پر بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب اصطبل سے فرار ہونے والا ایک بے قابو گھوڑا وہاں چلا آیا اور ایک راہگیر خاتون کو ٹکر مار کر گرادیا۔

اس بے قابو گھوڑے نے عمر رسیدہ خاتون کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ دیا او ر اس قدر تیزی کے ساتھ ٹکر ماری کہ خاتون دور جا گریں۔

بد مست گھوڑے نے مزید 2افراد کو بھی زخمی کیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پولیس نے بعد ازاں موقع پر پہنچ کر اسے مار ڈالا۔

تازہ ترین