• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس، گرفتار تین ملزمان کا راہداری ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جعلی بینک اکاوئنٹس کیس میں گرفتار تین ملزمان سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خو رشید جمالی اور دیگر ملزمان کو پچیس مئی تک راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاگیا، نیب کی جانب سے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی، سید آصف اور سید عارف علی کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت میں تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جعلی بینک اکاوئنٹس کیس میں راولپنڈی کی عدالت میں پیش کرنا ہے، عدالت نے ملزمان کو 25مئی تک راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔

تازہ ترین