• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایس او پاکستان کا 47واں یوم تاسیس منایا گیا،رہنمائوں شر کت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی ایس او پاکستان آج ایک تناور درخت اور اس کا شمارآج دنیا کی عالمی طلبہ تنظیموں اور تحریکوں میں ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارمولانا علی افضال رضوی نے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے 47ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کو تعلیمی اداروں میں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ،آئی ایس او طلبہ کے لیے امید کی کرن ہے ۔ تقریب سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی اطلاعات سیکرٹری جلال حیدر، ڈویژنل صدر محمد عباس، مجلس وحدت المسلمین کے علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن،مولانا حیدر عباس ، شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ مرزا یوسف حسین ،سمیت آئی ایس او کے ممبران، سابق صدور، علما ء اکرام اور تمام جامعات و کالجز کے طلباءنے شرکت کی۔
تازہ ترین