• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کراچی بار ایسوسی ایشن کی بجلی منقطع کر دی ،ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق منقطع کیے جانے والے کنکشن پر 3 کروڑ 47 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات ہیں بجلی منقطع کرنے سے قبل نوٹس بھی بھیجا گیا،دریں اثنانائب صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عابدفیروز نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات تک بجلی بحال نہ ہوئی تو احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بار ایسوسی ایشنز کو فراہم کردہ عمارتوں کے بلز متعلقہ حکومتیں ادا کرتی ہیں۔
تازہ ترین