• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ کی تیاری،پاکستان ٹیم کی پریکٹس،فیلڈنگ پر توجہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں بدھ سے برسٹل میں ٹریننگ شروع کردی فاسٹ بولر محمد عامر اور شاداب خان نے بھی پریکٹس میں شرکت کی۔ سرفراز احمد اور مکی آرتھر کی قیادت میں کھلاڑیوں نے طویل سیشن کیا لیکن اصل توجہ فیلڈنگ پر مرکوز رہی۔ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 24 مئی کو وارم اپ میچ کھیلیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا، برسٹل میں ہونے والے پہلے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ بھرپور تھا۔ کھلاڑیوں نے میگا ایونٹ کیلئے جم کر ایکسرسائز کی، فیلڈنگ پر بھرپور توجہ رہی، اس دوران فیلڈ رننگ اور تیز کیچز کی پریکٹس بھی کی گئی۔ کپتان سرفراز احمد مین پچ پر فیلڈنگ کوچ بریڈ برن کے ساتھ وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کی۔

تازہ ترین