• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد 32سال کے ہوگئے،کرکٹرز کے ساتھ کیک کاٹا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بدھ کو 32سال کے ہوگئے۔برسٹل میں پاکستانی کھلاڑیوں اور انتظامیہ نے سالگرہ کا کیک کاٹا ساتھی کھلاڑیوں نے مبارک باد دی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سرفراز احمد کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیت کر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔تصویر کے ساتھ تحریر ہے کہ ’’کیا وہ ورلڈ کپ 2019 کے اختتام پر ایک اور ٹرافی اٹھا رہے ہیں‘‘
تازہ ترین