آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ21؍محرم الحرام 1441ھ 21؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کرکٹ ٹیم شاندار کارکردگی کے سبب ورلڈکپ کیلئے فیورٹ

لندن(جنگ نیوز) انگلش کرکٹ ٹیم اس بار عالمی چیمپئن بننے کیلئے پرامید ہے۔ انگلش بورڈ نے 1992سے مشابہ آسمانی رنگ کی ورلڈکپ کٹ متعارف کراکے اپنے بلند عزائم کا اظہار بھی کیا ہے۔ مورگن الیون نے اپنی گذشتہ 11ون ڈے سیریز جیتی ہیں، ان میں سے آٹھ ہوم گرائونڈز پر ہیں۔2016 سے انگلینڈ نے اپنے میدانوں پر 37میچز کھیلے ہیں اور صرف چار ہارے ہیں،آخری شکست 13ماہ قبل ہوئی تھی۔2015ورلڈکپ کے بعد انگلینڈ نے 47میچز میں چار بار 400 سے زائد ٹوٹل حاصل کیے جس میں 481رنز کا عالمی ریکارڈ بھی شامل ہے۔ تین بار 350سے زائد کا ہدف حاصل کیا جبکہ چھ رنز سے زائد کی اوور کی شرح سے رنز اسکور کیے ہیں۔ گذشتہ دو برس میں انگلینڈ کی کامیابی کی شرح70 فیصد ہے جبکہ آسٹریلیا 59 اور بھارت 55فیصد کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

اسپورٹس سے مزید