• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریف کی کمزوری نہیں اپنی طاقت کے مطابق کھیلیں گے،کوہلی

ممبئی (جنگ نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لئے فیورٹ بھارتی ٹیم انگلینڈ روانہ ہو گئی۔ اس سے پہلے کپتان ویرات کوہلی اور ہیڈ کوچ روی شاستری نے میڈیا سے بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میگا ایونٹ میں حریف کی کمزوریوں کو ہدف بنانے کے بجائے اپنی طاقت کے مطابق کھیلے گی۔ عالمی کپ بھارتی ٹیم کا سفر 5 جون کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے شروع ہو گا۔ البتہ ٹورنامنٹ میں پوری دنیا کی نظریں 16 جون کو پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے پر ہے۔ اس بارے میں استفسار پر کوہلی کا کہنا تھا کہ کسی ایک ٹیم کے لئے حکمت عملی الگ نہیں ہو گی۔ اگر ہم اپنی صلاحیتوں کے عین مطابق کھیلیں تو فرق نہیں پڑتا ہے کہ سامنے کون سی ٹیم ہے۔
تازہ ترین