• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایکسپو 2020دبئی کی تعمیرات رواں برس مکمل ہوجائے گی


دبئی(سبط عارف) ایکسپو 2020دبئی کی تعمیرات رواں برس مکمل ہوجائے گی۔

ایکسپو 2020دبئی کے چیف ڈیولپمنٹ اینڈ ڈلیوری افسر احمد ال خطیب کا کہنا تھا کہپاکستان سمیت دنیا بھر کے سرمایہ کار ایکسپو2020میں شرکت کریں۔

تفصیلات کے مطابق،دبئی کا ایک اور خواب جلد حقیقت کاروپ دھار لے گاکیوںکہ دنیا کے سب سے بڑے نمائش کے مقام ایکسپو 2020دبئی کی تعمیرات رواں برس مکمل ہوجائے گی ، جہاں 40ہزار مزدور فی الوقت کام کررہے ہیں۔

دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایکسپو2020دبئی کے چیف ڈیولپمنٹ اینڈ ڈلیوری افسر احمد ال خطیب کا کہنا تھا کہ سائٹ کے برے حصے مکمل ہوچکے ہیں جو کہ یقیناًبڑی کامیابی ہے۔

ایکسپودبئی 2020کی اصل سائٹ فٹ بال کے 600میدانوں کے برابریعنی 1083ایکڑ ہےاور یہ دبئی اور ابوظبی کے درمیان واقع ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم 86عمارتیں مکمل کرچکے ہیں جہاں متعدد ممالک ، ریسٹورنٹس اور انٹرٹینمنٹ کو پویلین فراہم کیے جائیں گے۔

ایکسپو2020دبئی کے شرکا ممالک سے متعلق سوال پر احمد ال خطیب کا کہنا تھا کہ ایکسپو2020میں 190سے زائد ممالک اپنے مصنوعات کی نمائش کریں گے ۔یہاں پاکستانی پویلین کی تعمیر بھی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین