• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین نمائندہ کی ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات، افغانستان میں قیام امن کیلئے مثبت کردار کی یقین دہانی

دوحا(جنگ نیوز/مانیٹرنگ سیل)یورپی یونین کے نمائندۂ خصوصی برائے افغانستان رولینڈ کوبیا نے قطر میں واقع طالبان کے سیاسی دفتر کے وفد سے ملاقات کی ہے۔ملاقات بدھ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئی جس میں طالبان کے وفد کی قیادت طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے کی۔ملاقات میں یونین کی پالیسی کی وضاحت کی اور طالبان قیادت کو یقین دلایا کہ وہ یورپی یونین کے نمائندے کے طور پر افغانستان میں قیامِ امن کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے۔طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد سہیل شاہین کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتِ حال، امریکہ کے ساتھ جاری طالبان کے مذاکرات، افغانستان میں جاری لڑائی میں عام شہریوں کی ہلاکتیں روکنے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔

تازہ ترین