• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا، صدارتی الیکشن کے نتائج پر ہنگامے پھوٹ پڑے، 6 ہلاک، 200 زخمی

جکارتہ(مایٹرنگ سیل)انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات میں صدر جوکو ویدودو کی ایک بار پھر کامیابی پر ہنگامے پھوٹ پڑے اور مخالف امیدوار کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 6 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت جکارتہ میں کاروباری سرگرمیاں معطل، تعلیمی ادارے بند اور ٹرین کی آمدورفت ملتوی، شہرمیں فوج کے 30ہزار اہلکار تعینات کردئے گئے ہیں،بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ویدودو55.5فیصد ووٹوں سے کامیاب ہوگئے۔

تازہ ترین