• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیل یا این آر او دینا وزیر اعظم کے اختیار میں نہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ڈیل یا این آر او دینا وزیر اعظم کے اختیار میں نہیں ہے۔ عظمی بخاری نے صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت سید صمصام علی بخاری کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان بے اختیار اور بزدل وزیر اعظم ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مختلف اداروں کی جانب سے اپوزیشن کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔حکومتی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔کرپشن کے خاتمہ کا نعرہ لگانے والی حکومت کے جلد میگا سکینڈلز سامنے آنے والے ہیں۔
تازہ ترین