• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان بازاروں میں خصوصی عید کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت

ملتان( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی اشیاء خور ونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ سبزی منڈی میں غلہ منڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ریٹس کی انسپکشن کی،شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اشیاء خورونوش کے نرخوں کوسرکاری طے شدہ نرخوں سے بڑھنے نہ دیں، دریں اثنا انہوں نے ممتاز آباد اور مخدوم رشید رمضان بازاروں کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے بھرپور طلب اور مطالبے پر حکومت پنجاب نے چینی کا کوٹہ مزید بڑھا دیا ہے جس کے بعد چینی اورآٹا سمیت تمام اشیاء خور ونوش کا وافر اسٹاک ضلعی انتظامیہ کے پاس موجود ہے،ڈپٹی کمشنر نے ضلعی حکام کو ہدایت کی کہ رمضان کے آخری عشرے میں شہریوں کی سہولت کے لئے تمام رمضان بازاروں میں خصوصی عید کاؤنٹرز قائم کئے جائیں تاکہ ایک ہی چھت کے تلے شہریوں کو خریداری کی تمام سہولیات مہیا کی جا سکیں۔
تازہ ترین