آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26کروڑ 85لاکھ کی 39ترقیاتی سکیمیں منظوری کیلئے ڈویلپمنٹ کمیٹی کو ارسال

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان نے 26کروڑ 85لاکھ روپے مالیت کی 39ترقیاتی سکیمیں منظوری کیلئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کو ارسال کردی ہیں ، بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی ایز کی تجویز کردہ ترقیاتی سکیموں کا تخمینہ لاگت لگا یا جا چکا ہے گذشتہ حکومتوں کی طرز پر پی ٹی آئی حکومت کی جانب سےن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز اور سابق چیئرمینوں کو ترقیاتی سکیموں سے علیحدہ رکھا جارہا ہے ، ان سکیموں میں سولنگ، ڈرین، سلج، سیوریج یونین کونسل جھوک وینس کیلئے 60لاکھ روپے، لطف آباد میں سیوریج اور ٹف ٹائل کیلئے 75لاکھ روپے کی ترقیاتی سکیموں کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ دیگر ترقیاتی سکیموں کے بھی تخمینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں