• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان آج ہوگا

سات مراحل میں ہونے والے بھارتی لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا، انتخابی نتائج کے دوران ممکنہ ہنگامہ آرائی کے خدشے کے پیش نظر وزارت داخلہ نے سیکورٹی الرٹ جاری کردیا۔

545 رکنی ایوان زیریں لوک سبھا میں 272 نشستیں جیتنے والی جماعت یا اتحاد حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہو گا۔

ووٹوں کی گنتی کے بعد معلوم ہو گا کہ موجودہ حکمران بی جے پی اپنی اکثریت برقرار رکھ پاتی ہے یا انڈین نیشنل کانگریس اور اس کے اتحادی 2014ء کے مقابلے میں اس مرتبہ بازی جیتتے ہیں۔

ایگزیٹ پولز کے مطابق موجودہ حکمراں بی جے پی اور اتحادیوں کا 282 سے 313 نشستوں پر کامیابی کا امکان ہے، تاہم کانگریس سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں نے ایگزٹ پولز کے نتائج کو مسترد کردیا۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے حامیوں سے کہا کہ جعلی اور پروپیگنڈا ایگزٹ پولز سے ہمت یا حوصلہ ہارنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب تجزیہ کار سب سے زیادہ ووٹرز والی ریاست اتر پردیش اور مغربی بنگال کے نتائج کو اہم قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین