• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پی ٹی ایم معصوم بچی کے قتل کو سیاست کیلئے استعمال کر رہی ہے‘‘

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم ایک معصوم بچی کے قتل کو اپنی دو ٹکے کی سیاست کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ان کی سیاست کے سینے میں دل نہیں ہے، یہ واقعات ہمارا اجتماعی دُکھ ہیں۔


اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے یہ بھی کہا کہ قصور میں 9 بچیوں کا قتل ہوا پھر جا کر پرچہ کٹا، کسی نے ایسی بیہودہ گفتگو نہیں کی جیسی یہ لوگ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین