• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا، انتخابی نتائج کے بعد حالات کشیدہ، 6 ہلاک

انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد حالات بدستور کشیدہ ہیں، دارالحکومت جکارتہ کی سیکیورٹی کیلئے سڑکوں پر مزید فوجی نفری تعینات کردی گئی ہے، جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک، 300 سے زائد گرفتاریاں ہوئی ہیں۔


جکارتہ میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے فوجی اہلکاروں کی نفری میں 2 گنا اضافہ کردیا گیا ہے ،60 ہزار اہلکار الیکشن کمیشن کے دفتر سمیت دیگر اہم مقامات پر تعینات ہیں ۔

منگل کے روز سے جاری جھڑپوں میں 17 اور 19 سالہ طالب علم سمیت 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوئے۔

صدر جوکو ودودو نے خبردار کیا ہے کہ مزید فسادات برداشت نہیں کئے جائیں گے، پولیس کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین