• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا شاہین ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔


شاہین ٹو میزائل 15 سو کلومیٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ روایتی اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا بھی حامل ہے۔

میزائل تجربے سے پاکستان کی خطے میں کم از کم مزاحمت برقرار رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے، شاہین ٹو میزائل اسٹریٹجک ضرورتوں کو کامیابی سے پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو بہتر بنانا ہے۔

میزائل تجربے کے موقع پرڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک کمانڈ ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیس کوم، سینئر فوجی افسران، انجینئرز اور سائنسدان موجود تھے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

تازہ ترین