• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی روپے کے مقابلے میں تیزی سے اڑان بھرنے کے بعد امریکی ڈالر اب نہایت سست رفتار سے نیچے کی جانب گامزن ہے۔

آج انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے، اس کمی کے بعد انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 151روپے 85 پیسے کا ہو گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 153 روپے پر مستحکم ہے۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان ہے، جہاں 00 انڈیکس 35 ہزار سے اوپر ہے، انڈیکس 721 پوائنٹس اضافے سے 35358 پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں 15 پیسے اور قیمت فروخت میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 151روپے 75پیسے سے بڑھ کر 151 روپے 90 پیسے اور قیمت فروخت 152روپے 25پیسے سے بڑھ کر 152روپے 30 پیسے کی نئی بلندترین سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 152روپے پر مستحکم اور قیمت فروخت 153روپے 50 پیسے سے گھٹ کر 153روپے ہو گئی۔

تازہ ترین